مقام نزول: یہ مکی سورت ہے۔
آیات کی تعداد: اس سورت میں (45) پینتالیس آیات ہیں۔
رکوعات: اس سورت میں (05) پانچ رکوع ہیں۔
سورة (فاطر) نام کا معنی: فاطر کا معنی پیدا کرنے والا
وجہ تسمیہ: اس سورت کا نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے پیدا کرنے والا اس لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورت فاطر ہے۔
سورت کا دوسرا نام: اس سورت کا دوسرا نام سورت "الملائکہ" ہے کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں کا فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔
زمانہ نزول: مکی زندگی کے درمیان میں نازل ہوئی تھی۔
شانِ نزول: سورۃ الفاطر کے نزول کا مقصد بنیادی طور پر اللہ تعالیٰ کی قدرت، اس کے خالق ہونے، اور تمام مخلوقات پر اس کے اختیار کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ سورۃ لوگوں کو توحید اور اللہ کی عظمت کے بارے میں یاد دلانے کے لیے نازل ہوئی۔
اس سورت کا خلاصہ ‘مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا’ ہے۔