اس سورت کا نام سورۃ الْمُؤْمِن ہے۔
اس سورت کا پارہ نمبر 24 ہے۔
سورۃ الْمُؤْمِن قرآن مجید کی ترتیبِ توقیفی میں 40 نمبر کی سورت ہے۔
اس سورت کا مقام نزول مکہ مکرمہ ہے۔
اس سورت کی آیات بینات (85) پچاسی ہیں۔
اس سورت کے رکوعات کی تعداد (09) نو ہے۔
اس سورت کے دو مشہور نام ہیں ایک نام سورۃ المؤمن ہے اور دوسرا سورۃ الغافر ہے۔
سورۃ المؤمن سے قرآن مجید کی سورتوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہو رہا جن کا آغاز حم کے حروف سے ہو رہا ہے۔ انھیں "ال حم" یا حوامیم کہا جاتا ہے۔ حوامیم کا یہ سلسلہ سورۃ المؤمن سے سورۃ الاحقاف تک جا پہنچتا ہے۔ ان سورتوں میں بلاغت اور ادبی حسن پایا جاتا ہے۔
اس سورت کا نام المؤمن اس سورت کی آیت نمبر 28 "وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ" سے ماخوذ ہے جبکہ دوسرا نام اس سورت کی آیت نمبر 3 "غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ" سے لیا گیا ہے۔
اس سورت کی فضیلت کے بارے میں نبی کریم نے فرمایا: جس شخص نے صبح اٹھ کر آیۃ الکرسی اور حم سے لے کر إِلَيْهِ الْمَصِيرُ (سورۃ المؤمن 3) تک پڑھا، اس کی شام تک حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام میں پڑھا اس کی صبح تک حفاظت کی جائے گی۔
اس سورت کا مرکزی موضوع “توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے”۔