مقام نزول: سورت النمل مکی سورت ہے۔
آیات کی تعداد: اس سورت میں (93) ترانوے آیات ہیں۔
رکوعات: اس سورت میں (07) سات رکوع ہیں۔
سورة (نمل) نام کا معنی: النمل کا معنی چیونٹی ہے۔
وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت اٹھارہ میں حضرت سلیمانؑ کا چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرنے کا واقعہ ہے تبھی اس سورت کا نام سورت النمل ہے۔ سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور چیونٹیوں (نمل) کا واقعہ نہایت دلچسپ اور عبرت آموز انداز میں بیان ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو پرندوں، جانوروں اور حتیٰ کہ چیونٹیوں کی زبان سمجھنے کی نعمت دی تھی۔ ایک دن جب حضرت سلیمان اور ان کا لشکر سفر کر رہے تھے، تو انہوں نے دیکھا کہ ایک چیونٹی اپنے ساتھیوں سے کہہ رہی ہے: "اے چیونٹیو! اپنے گھروں میں چلو ورنہ سلیمان اور اس کا لشکر تمہیں کچل ڈالے گا۔" جس پر حضرت سلیمانؑ نے اپنے لشکر کو خبردار کیا کہ چیونٹیوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
شانِ نزول: اس کا مقصدِ نزول نبی ﷺ کی رسالت کی تصدیق اور اللہ کی وحدانیت کو واضح کرنا ہے۔ سورۃ میں ماضی کی قوموں اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے قصص بیان کر کے عبرت دی گئی اور مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا۔
سورت النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد اور کفر کے برے نتائج’ کا بیان ہے۔