مقام نزول: سورت القصص مکی سورت ہے۔
آیات کی تعداد: اس سورت میں (88) اٹھاسی آیات ہیں۔
رکوعات: اس سورت میں نو (09) رکوعات ہیں۔
شانِ نزول: سورت القصص مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی آخری سورت ہے، کیوں کہ اس کی آیت (85) پچاسی اس وقت نازل ہوئی جب حضرت محمد ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ زمانہ نزول: یہ سورت تب نازل ہوئی جب نبیؐ ہجرت مدینہ کی غرض سے روانہ ہو چکے تھے۔
سورة (قصص) نام کا معنی: القصص کا معنی سچے واقعات ہے
وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت 25 میں القصص کا لفظ آیا ہے اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورت القصص ہے۔
مقصد نزول: سورۃ القصص میں نبی ﷺ کو صبر اور اللہ کی نصرت پر بھروسہ کرنے کی تعلیم کے لیے نازل ہوئی۔ اس میں حضرت موسیٰؑ کی زندگی کے واقعات بیان کیے گئے، جیسے فرعون کے ظلم سے بچپن، مدین کی ہجرت اور نبوت سورت سے یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کی مدد مومن کے ساتھ ہمیشہ ہوتی ہے اور ظالم کا انجام برا ہوتا ہے۔
اس سورت کا خلاصہ ‘حضرت موسیٰؑ کا ذکر کر کے حضرت محمد ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا’ ہے۔